اکبر بابر نے معاملہ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کر لیا، فائل فوٹو
 اکبر بابر نے معاملہ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کر لیا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی میں اختلافات، سابق ٹکٹ ہولڈرز نے نیا گروپ بنا لیا

لاہور: تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، 14 سابق ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ تشکیل دیدیا ہے۔

تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے بلال اسلم بھٹی کی لاہور رہائش گاہ پر آج شام اجلاس طلب کر لیا ،پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کیے گئے ہیں۔

ناراض ارکان کے اجلاس میں بلال اسلم بھٹی، سلمان شعیب، خالد گھرکی، ارشاد ڈوگر شامل ہوں گے،طارق ثنا، طارق سعادت، ضمیر، علی محمد، جاوید انور، امین ذکی اور اعجاز یوسفزئی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں لاہور کی ٹکٹ کے لیے نظرثانی اپیلوں کو نہ سننے پر حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا، سلمان شعیب کا کہناتھا کہ حلقوں میں بڑے مارجن سے ہارنے والے امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا۔

گروپ میں مزید رہنماؤں نے بھی گروپ میں شامل ہونے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، سابق ٹکٹ ہولڈر نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر انیس علی ہاشمی کو ملاقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔