کراچی(امت نیوز)کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی
کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارےکے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کو درخواست دی ہے جس میں 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی استدعا کی گئی ہے
درخواست میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوجائےگی،لائسنس میں مزید 20 سال تک توسیع کی جائے۔
درخواست کے مطابق کے الیکٹرک 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے۔
نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے14 دنوں میں رائے طلب کرلی ہے۔