اسلام آباد(امت نیوز)حکومت پر گردشی قرضوں کا بوجھ دسمبر 2022 تک 2ہزار 536 ارب روپے تک جاپہنچا
وفقہ سوالات کے دوران وزیر توانائی خرم دستگیر نےگردشی قرضے سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک جاپہنچے ہیں
انہوں ںے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت نے بڑھتے گردشی قرضے پر بڑا فیصلہ کیا ہے، بھاری نقصانات والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی جبکہ حکومت نے بجلی چوری سے متعلق قانون سازی کا منصوبہ بنالیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا کہ بجلی چوری قابل سزا جرم قرار دی جائے گی، گردشی قرضہ کثیر الجہتی مسئلہ ہے۔
دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری نے تصدیق کی کہ ہائی لاسز فیڈرز کی نجکاری تجویز کو فائنلائز نہیں کیا گیا، فیڈرز کی نجکاری سے متعلق تجاویز کی منظوری پر نجکاری کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا