کراچی (اسٹاف رپورٹر)قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن نکلے۔سندھ پولیس کے ایس پی شہریوں کوسڑکوں پر اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دینے لگے ۔خالد حسین مخدومی خود شہری سے فائرنگ کراتے رہے
فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ جس میں سرکاری گاڑیوں کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کے مقابلے ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں
فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا،شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،شہری کو فائرنگ کروانے والے ایس پی ہیڈکوارٹرز ویسٹ نکلے
ڈی آئی جی ویسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا اور ہدایت کی کہ تحقیقات مکمل کرکے کارروائی کی جائے