اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے
وفاقی حکومت نے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکریں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کی جائے گی
اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔