دھرنے اور لانگ مارچ، عدالتوں کے فیصلوں نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہے، فائل فوٹو
دھرنے اور لانگ مارچ، عدالتوں کے فیصلوں نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہے، فائل فوٹو

آئی ایم ایف معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، احسن اقبال کا دعویٰ

نارووال(امت نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نےدعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس سے منصوبہ طے ہونے سے روپے کی قدرمستحکم ہوگی

یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے روس سے سستا تیل جلد پاکستان آنے کی نوید سنادی۔ کہا کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان میں آنے والا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عمران خان کو غم کھائے جا رہا ہے کہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدرہ گیاہےکہ سی پیک منصوبےکو ڈی ریل کیاجائے۔