لاہور(امت نیوز )اداروں کے افسران پر الزامات کے بعد حکمراں اتحادی نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا گرین سگنل دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ساتھ ہی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا گرین سگنل بھی دے دیا گیا۔
اتحادیوں نے گرفتاریوں کے لیے ٹاسک وزارت داخلہ کو سونپ دیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سےدعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں نیب،ایف آئی اے اور مقامی پولیس کی مدد سے کرے گی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری نیب یا ایف آئی اے کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے ملک بھر سے اہم رہنماؤں کی گرفتاریوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔
پنجاب سے فواد چوہدری ، اسد عمر، اعجاز چوہدری، شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب، میاں محمودالرشید سمیت دیگر کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان، سابق وزیراعلی کے پی کے اور انکی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر جبکہ سندھ سے حلیم عادل شیخ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،۔علی زیدی سمیت دیگر کے نام گرفتاری کی فہرستوں میں شامل ہیں۔