لاہور(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بھارتی نژاد کھلاڑی اش سودھی کا کہنا ہے کہ ان کے آباواجداد کی وجہ سے پاکستان سے ان کا گہرا تعلق ہے اور لاہور آکر ایک انہیں خاص احساس ہوا۔ اس سال دوسرا ٹور ہے، پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سلمان علی آغا اور اش سودھی کی پنجابی زبان میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
Experience a fun and insightful chat in Punjabi as @SalmanAliAgha1 talks to Ish Sodhi about his family roots, taking up leg-spin, thoughts on touring Pakistan and more! 🏏🤩#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/1Pfl5t31ye
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 8, 2023
اس دوران سلمان علی آغا نے اش سودھی سے پاکستان میں ان کے تجربے، پاکستان کے مختلف شہروں اور وہاں کے کھانوں سمیت ان کی ذاتی زندگی میں پسند نا پسند سے متعلق بھی سوالات کیے۔
اس دوران اش سودھی نے بتایا کہ ان کے آبا و اجداد کا تعلق لاہور سے ہے، وہ تقسیم ہند کے بعد بھارت چلے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر لگا جیسے وہ اپنے گھرمیں ہیں
ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں کے کھانےبھی بہت اچھے لگے۔ فخرزمان نے دم پخت کا انتظام کیا جو مجھ سمیت تمام نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو بہت مزے کا لگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس دم پخت گوشت اور اس کے مسالے بہت پسند آئے۔ لچھے دار پراٹھے تو پنچابی بہت پسند کرتے ہیں۔
اش سودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوب انجوائے کیا ، ایسا لگا جیسے اپنے گھر میں ہیں۔