باجوڑ(امت نیوز)باجوڑ میں انسداد دہشت گردی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد اکرام اللّٰہ گرفتار کرلیا ۔ کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد کو خودکش بمبار تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد سے ایک دستی بم، 550 گرام بارود، پریما کارڈ و دیگر مواد برآمد کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس کے دو فرار ساتھی خودکش حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کو فرار دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک رسائی کیلئے خود ساختہ بم حوالے کرتے وقت گرفتار کیا
انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔