کراچی (اُمت نیوز) طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی کے علاقے قائد آباد، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے احتجاج کیا۔
گرمی کے ستائے شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک 9 گھنٹے تک بند رہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور ٹریفک بحال کردی۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔