سعودی عرب،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے احمد فاروق کی ملاقات

سعودی عرب(اُمت نیوز)وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزدسفیر احمد فاروق کے ساتھ پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان آئی ٹی ، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔