اسلام آباد ( اُمت نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 21، بالاکوٹ 13، پٹن 07، سیدو شریف ، بنوں 06، کاکول 05، دروش 02، کالام ، چراٹ 01، گلگت بلتستان، استور 18 ، چلاس 06، بگروٹ ، گلگت 03، سکردو میں 02 ملی میٹر ہوئی۔
پنجاب میں سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18)، جوہرآباد 07، منگلا 04، چکوال 03، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 03، سید پور 02، گولڑہ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 03، چکلالہ 01)، سرگودھا03، مری 02، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں 01 ملی میٹر ہوئی۔
کشمیر میں کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ 05، راولا کوٹ 08، مظفر آباد (سٹی 04، ایئرپورٹ 03) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 44، چھور، دادو، جیکب آباد اور موہنجو داڑو میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔