34ویں نیشنل گیمز کی مشعل گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئی

پشاور (اُمت نیوز) 34ویں نیشنل گیمز کی مشعل مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سنئیر نائب صدر عاقل شاہ اور قمر زمان نے مشعل کو وصول کیا ، مشعل کو کل خیبرپختونخوا سے پنجاب کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مشعل کا پہنچانا امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے دہشت گردی جیسے حالات میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا ہم کھیلوں میں دنیا پر حکمرانی کرتے تھے اور آج ہم سپورٹس میں زووال پرس ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا نےہر کھیل میں نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں پوری دنیا پر راج کی ہے ۔
گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ سپورٹس ترقی کرے، سپورٹس کی ترقی کے لئے چاروں صوبوں نے مل کر کام کرنا ہوگا ، بلوچستان کی حکومت تاجر برادری اور گورنر بلوچستان کو مکمل سپورٹ کریں گے، بلوچستان کی حکومت اور لوگ میزبانی کا پورا حق ادا کریں۔
نہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ایک ہیں، سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارا ہے اور الیکشن کمیشن بھی آئینی ادارہ ہے ، میری کوشش اور خواہش ہے کہ صدر سے رابط کروں تاکہ ملکی مسائل کو مل کر حل کرسکیں۔