بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

چیلمسفورڈ ( اُمت نیوز ) بنگلا دیش اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آج انگلینڈ کے شہر چیلمسفورڈ میں مدمقابل ہونگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ کے سلسلے میں کھیلے جانے تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا جبکہ دوسرا میچ 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔
آئرش سکواڈ میں کپتان اینڈریو بالبرنی سمیت مارک ایڈیئر، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، سٹیفن ڈوہنی، فیون ہینڈ، گراہم ہیوم، جوش لٹل، اینڈی میک برائن، پال سٹرلنگ، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر اور کریگ ینگ شامل ہیں ۔
بنگلا دیشی سکواڈ میں کپتان تمیم اقبال، لٹن داس، رونی تالقدار، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، یاسر علی، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، عبادت حسین، شرف الاسلام، مستفیض الرحمان اور مرتنجوئے چودھری شامل ہیں۔
دوسری جانب آئرش کپتان اینڈریو بالبرنی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز 0-3 سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم پر اعتماد ہے ، ہمیں صرف پہلا میچ جیتنے کے بارے میں سوچنا ہوگا ، پھر دوسرے اور تیسرے میچ پر کام کرنا ہوگا۔