سوات/نوشہرہ (بیورورپورٹ/نمائندہ امت) کوہاٹ میں اینٹی کرپشن کی جانب سے سب انجینئر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرکے حضرت بلال نامی سب انجینئر کو گرفتار کرنے کیخلاف سوات اور نوشہرہ میں مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے بے بنیاد مقدمے اور گرفتاری کو اینٹی کرپشن کی گرفتار قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر مقدمہ ختم نہ کیا گیا اور بے گناہ حضرت بلال کو رہا نہ کیا گیا تو دفاتر کو تالے لگا کر سڑکوں پر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئرز نے دیگر ملازمین کے ہمراہ سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین پبلک ہیلتھ آفس سے روانہ ہوکر نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا صدر علی رحمان، جنرل سیکرٹری فضل سبحان، پبلک ہیلتھ ایس ڈی او شجاع الملک، گورنمنٹ کنٹریکٹر فواد سمیع نے کہا کہ کوہاٹ میں سب انجینئر حضرت بلال کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ، فاٹامیں انٹی کرپشن ایکٹ لاگوں بھی نہیں ہے لیکن یہ ایک سازش کے تحت ان کو گرفتار کیا گیا ہے جو سراسر ظلم پر مبنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے پر زورمطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کا قانونی طور پر انکوائری کی جائے اور سب انجینئرحضرت بلال کو جلد ازجلد رہا کیا جائے ۔دریں اثناء نوشہرہ میں بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے کوہاٹ کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر کو بے بنیاد کرپشن الزام پر مقدمے کے اندارج اور گرفتاری کو اینٹی کرپشن کوہاٹ کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے من گھڑے اور بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر دفاتر کی تالہ بندی اور سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اسدعلی بدرشی کی قیادت میں پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے اہلکاران و افسران جن میں راحت شاہ بابو، میاں فاروق،مرجان علی، شیر حسن خان، سمیت دیگر درجنوں اہلکاران و افسران و کلریکل عملے نے اینٹی کرپشن کوہاٹ کا کوہاٹ میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر حضرت بلال پر کرپشن کا من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کا چشم دید گواہ بھی موجود ہیں کہ واقعہ صرف اور صرف بد نیتی اور بغص و حسد پر مبنی ہے اجس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اس موقعہ پر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ کے تمام شعبوں کے دفاتر کو علامتی و احجاجاً بند کر دیئے گئے تھے۔ انہوں ے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد اعظم خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی کرپشن کو نکیل ڈال کر من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات اور بے گناہوں کی گرفتاریوں سے روکے بصورت دیگر ہم اینٹی کرپشن کے خلاف صوبہ خیبر پختونخواہ بھر میں دفاتر کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔