قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمںٹ ہاؤس میں ہوگا، فائل فوٹو
قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمںٹ ہاؤس میں ہوگا، فائل فوٹو

توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا،بل رکن اسمبلی رانا قاسم نون کی جانب سے پیش کیاگیا۔

رانا قاسم نون نے کہاکہ بدقسمتی سے کمزور ماں کمزور اولاد کا سبب بنتی ہے ،جتنی بے توقیری اس ایوان کی ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ایوان میں گزشتہ ادوار میں لعنتیں برسائی گئیں،میڈیا پر ہماراٹرائل،پارلیمان کا انڈر مائن کیا جاتا ہے، پارلیمان کی عزت ہو گی تو سب کی عزت ہو گی ،پارلیمان کی بے توقیری پر سزاور جزاہونا چاہیے۔

وزیر مملکت قانون شہادت اعوان نے کہاکہ بہت اہم نوعیت کابل ہے،بل کو مزید غور کیلیے قانون و انصاف کمیٹی کو بھجوایاجائے،قانون و انصاف کمیٹی ایک دن میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے ۔

اپوزیشن لیڈر نے بل کمیٹی کے سپرد کرنے کی مخالفت کردی ،راجہ ریاض نے کہاکہ یہ ہماری عزت کامسئلہ ہے کمیٹی کو نہ بھیجاجائے،وفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کمیٹی کو بھیجنے کی حمایت کردی ۔