سندھ ہائیکورٹ نے رکن الدین تاج کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے رکن الدین تاج کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ فائل فوٹو

ایم کیو ایم رہنما کی درخواست پر انتقال کے بعد فیصلہ

  کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما رکن الدین تاج کی درخواست پران کے انتقال کے بعد فیصلہ آگیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف ایم کیوایم کے رکن الدین تاج کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جرنل سندھ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرانا بلدیاتی سیٹ اپ ختم ہوچکا ہے اس لیے درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تمام دستاویزات اور ریکارڈ عدالت میں پیش کی جاچکی ہیں۔

رکن الدین تاج کو 2016 میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رکن الدین تاج کو ایم کیو ایم لندن کی حمایت کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رکن الدین تاج 2 روز قبل بیرون ملک انتقال کرگئے تھے۔