اسلام آباد: عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو15 منٹ میں عدالت طلب کر لیا۔
چیف جسٹس کمرہ عدالت پہنچ گئے، عمران خان کیس کی سماعت شروع ہو گئی،عدالت نے آئی جی طلب اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کر لیا گیا۔
چیف جسٹس عمر فارق نے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے ، یہ غلط کام ہوا ہے،یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایسا کبھی نہیں ہوا پہلے
چیف جسٹس نے کہاکہ میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا یوں، اگر 15 منٹ میں عمران خان پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرلوں گا،پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں کیا، کس مقدمے میں کیا؟۔