اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر چیئرمین نیب کا بیان بھی آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب کاکہناہے کہ عمران خان نیب قانون کے تحت کرپشن کے ملزم ہیں ،نیب قانون کی دفعہ 34 اے کے تحت عمران خان ملزم ہیں۔
حالات معمول کے مطابق ہیں، آئی جی
اسلام آبادہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد نے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہو گی ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیاہے ۔یاد رہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ سے کی گئی ہے ۔