انہوں نے یہ فیصلہ وکلا کی تجویز کی روشنی میں کیا۔ فائل فوٹو
 انہوں نے یہ فیصلہ وکلا کی تجویز کی روشنی میں کیا۔ فائل فوٹو

عمران خان پر گرفتاری کے دوران تشدد کیا گیا؟

اسلام آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد میں رینجرز نے حراست میں لیا تاہم گرفتاری کے دوران ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔

عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے موجود کمرے میں جب بائیومیٹرک کیلیے گئے تو رینجرز نے دروازہ توڑ کر انہیں حراست میں لیا۔اس موقع پر وہاں موجود وکلا نے رینجرز کے خلاف مزاحمت کی جس پر کچھ وکلا زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عمران خان کا نیب راولپنڈی میں میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ریمانڈ بھی لیا جائے گا۔عمران خان کے وارنٹ  چیئر مین نیب نذیر احمد کے دستخط سے جاری کئے گئے۔نیب راولپنڈی دفتر کے باہر اینٹی رائٹس فورس کے دستے پہنچ گئے۔