اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر بہن علیمہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
علیمہ خان کاکہناتھا کہ خان صاحب کے ساتھ ظلم کیا گیا،اللہ دیکھ رہا ہے ، اللہ ان پر بہت برا وقت ڈالے گا،آپ دیکھیں گے ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ ابھی لوگ نہیں نکلے تو پھر کبھی نہیں نکلیں گے،خان صاحب نے پاکستان کیلیے اپنا حق ادا کردیاہے،جو خان صاحب نے اپنے ملک کیلیے کیا، قائداعظمؒ کے بعد کسی نے نہیں کیا۔
ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں پر بدعنوانی کے مقدمات تھے،وہ تو اب بھی لندن میں بیٹھے ہیں، انہیں تو کسی نے نہیں پکڑا،علیمہ خان نے کہاکہ یہ بزدل لوگ ہیں یہ کب سے پکڑنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کو جرات نہیں پڑ رہی تھی ،جو انہوں نے کیا ہے ان کو پتہ چلے گا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے،ابھی تو خان صاحب نے لوگوں کو تحمل کا کہا ہے اگر لوگ بپھر گئے تو پھر یہ کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے۔