عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان کا منفرد ردعمل

اسلام آباد(امت نیوز)عمران خان کی گرفتاری پر ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹ میں نام لیے بغیر ردعمل کا اظہار کیا ہے

ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کی جس میں مختصراً لکھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہونے کے باعث کسی بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں۔

ریحام خان نے اس ذو معنوی ٹوئٹ میں نہ تو سابق شوہر عمران خان کا نام لیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری کا ذکر کیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے ان کی ٹوئٹ کو عمران خان کی گرفتاری سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ یہ نظر انداز کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان اور عمران خان کی شادی جنوری 2015 میں ہوئی تھی تاہم 10 ماہ بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔