لاہور(امت نیوز)عمران خان کی گرفتاری کے بعد کسی بھی ممکنہ گڑبڑ سے بچنےکےلئے پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کیا
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے
دفعہ 144 کا نفاذ 2 دن کے لیے کیا گیا ہے ، اس دوران ہر قسم کے جلسے جلوس اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی
دوسری جانب لاہور میں رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے ۔ ا
یڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے بتایا کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کےلیے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے