پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلیےبندرہیں گے، فائل فوٹو
پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلیےبندرہیں گے، فائل فوٹو

کراچی کے بیشترنجی تعلیمی بدھ کو بند رہیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے شہر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر بدھ کو اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ،
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کے اعلان کے مطابق کل ملک بھر کے پرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔ کراچی میں آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ نے صوبے میں بورڈز امتحانات کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسکولز حکومت سندھ اور بورڈز کے فیصلے کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات نے کہا ہے کہ آج ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، کراچی میں آرمی پبلک اسکول ، ہیپی ہوم اسکول اور کیتھولک بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، کراچی کے تمام مشینری اسکولز کل بند رہیں گے جن میں سینٹ پیٹرک، سینٹ پالز، سینٹ لائرینس، سینٹ جون اور سینٹ جوڈذ سمیت دیگر مشینری اسکولز شامل ہیں ،
آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید طارق شاہ کے مطابق سالانہ امتحانات کے شیڈول کو تعلیمی بورڈز کے فیصلے کے مطابق یقینی بنانے کیلئے سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھرکے پرائیویٹ اسکول بندرہیں گے ،پرائیویٹ اسکولز میں ریگولر کلاسز کے شیڈول کا اعلان کل مشاورت کے بعد ہوگا۔ وہیں ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے امت کو بتایا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات آج شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کل صبح ساڑھے نوبجے بائیولوجی کا پرچہ لیا جائے گا ،دوپہر ڈھائی بجے میٹرک جنرل گروپ،انگلش کا پرچہ ہوگا۔ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی طرف سے اب تک ہمیں امتحانات موخر کرنے سے متعلق ہدایت نہیں کی گئی ہے ۔ ہماری تیاریاں مکمل ہیں ۔ ہم شیڈول کے مطابق پرچے لیں گے۔ دوسری جانب برٹش کونسل نے کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی کر دیئے ،او لیول فزکس اے لیول میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے ، یہ اعلان عظمیٰ یوسف کی جانب سے کیا گیا جو کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج ہیں ۔