لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کوئی کیس نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو انتخابی مہم سے آؤٹ کردیا جائے
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کوئی کیس ہی نہیں ہے، ٹرسٹ کی یونیورسٹی ہے جہاں مفت تعلیم دی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو لندن میں اپارٹمنٹ بنائے وہ عیش کرے، جس نے یونیورسٹی بنائی اسے گرفتار کرلیں