برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین تحمل کا مشورہ دے دیا
عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ مشکل اور تناؤ کے ماحول میں تحمل کی ضرورت ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے راستے کا تعین پاکستانی عوام ہی کرسکتےہیں