سیاسی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا،راناثنا

اسلام آباد(امت نیوز)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے
انہوں نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرینس ہوگی
وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت نے سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شرپسندوں اور غنڈا گردوں سے قانون کے مطابق ڈیل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی