واشنگٹن(امت نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد امریکا اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں ”قانون کی حکمرانی“ کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے مطابق ہو۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے بلنکن کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دولت مشترکہ کے رکن پاکستان کے ساتھ ” دیرینہ اور قریبی تعلقات“ چاہتا ہے۔
جیمز کلیورلی نے کہا کہ ہم اس ملک میں پرامن جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔
دونوں نے مزید تفصیل سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا