اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا
فیض آباد کے قریب حساس ادارے کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی گئی جہاں ہوائی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے ۔
ٹیکسلا کے علاقہ سرائے کالا چوک میں پولیس اور کارکنوں میں تصادم میں 22 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے ۔ اے ایس پی ٹیکسلا زینب ایوب نے پولیس کی نفری کیساتھ بھرپور انداز میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سڑک کو کھول دیا ۔
ٹیکسلا میں فائرنگ سے چار افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ رات گئے گرفتاریاں 200 سے تجاوز کر گئیں ۔