اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چئیرمین عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پر امن احتجاج جاری رہے گا۔
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا
جس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چئیرمین عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پر امن احتجاج جاری رہے گا۔ اجلاس میں فیصلے کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔