لاہور، ماڈل ٹائون میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ آگ لگادی گئی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں قائم مسلم لیگ ن کے مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول کر مرکزی دروازے کو نذر آتش کردیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پر نامعلوم افراد کا حملہ، گیٹ کو آگ لگا دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر رانا ارشد نے الزام عائد کیا کہ پارٹی سیکریٹریٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے حملہ کیا، پنجاب حکومت اور لاہور انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اگر وہ کچھ نہیں کرسکتی تو عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔