ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ جنوبی علاقوں میں دس سے تیرہ مئی کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے
اسلام آباد(اُمت نیوز)رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ جنوبی علاقوں میں دس سے تیرہ مئی کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت تین سے پانچ ڈگری معمول سے زیادہ رہے گا۔
بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد میں درجہِ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کا درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔