پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی،فائل فوٹو
پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی،فائل فوٹو

کارکنان دو بجے گھروں سے نکل آئیں ،تحریک انصاف

کراچی: کارکنان دن دو بجے گھروں سے نکل آئیں ۔ تحریک انصاف کراچی نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کال دیدی ۔

پی ٹی آئی مشیر صدر کراچی و ترجمان شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ آج کراچی کے عوام اپنے لیڈر سے یکجہتی کیلیے شاہراہ فیصل 2 بجے پرامن مظاہرے کیلیے نکلیں گے ، انہوں نے کہا کہ چئیرمن عمران خان کی گرفتاری پر امپورٹڈحکومت نے فسطائیت کا ثبوت دیا۔سندھ حکومت کی پولیس نے کل خواتین شیلنگ کی۔خواتین سمیت کراچی کے شہریوں کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چئیرمن عمران خان کی رہائی تک شہر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی صحت کے لیے فکرمند ہے،پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کرانا بھی ایک سازش ہے۔

عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات ہیں،ایک سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلائی جارہی ہے،آئین، قانون بائے پاس کردیا گیا ہے،انسانی بنیادی حقوق چھینے جاچکے ہیں،نہتے شہریوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئی ہیں،قوم اب خاموش ہوکر گھر نہیں بیٹھے گی،ہم اپنے کپتان کے خاطر اپنی جانیں بھی دینے کو تیار ہیں۔