کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی گئی،فائل فوٹو
کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی گئی،فائل فوٹو

منی لانڈرنگ ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شریف بے گناہ قرار

لاہور: نیب نے وزیراعظم شہباز شریف ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکے خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی اور کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔