چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری پراسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے فوری رہا کیا جائے ۔

عمران خان کیس کی 2 عدالتیں پولیس لائن متنقلی کا نوٹیفکیشن چیلنج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 عدالتیں پولیس لائن متنقلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس لائنز کو عدالت بنائے جانے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے، عمران خان کے وکلا سے ان کی ملاقات کروائی جائے۔