فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ ، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد: رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے ۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کر دی ، اعتراض میں کہا گیاہے کہ عمران خان ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے تھے،عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

عمران خان کی درخواست کے ساتھ لگائی گئی دستاویزات مکمل نہیں ،اعتراض میں کہا گیاہے کہ درخواست کے ساتھ لگایا گیا وکالت نامہ بھی دستخط شدہ نہیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری پراسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے فوری رہا کیا جائے ۔