سندھ میں بھی دفعہ 144نافذ،کراچی مزید1500پولیس اہلکار تعینات

کراچی(امت نیوز)پنجاب کے بعد سندھ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی
محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا ۔ کراچی میں 1500 اضافی نفری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے مظاہرہوں، احتجاج اور ریلیوں جبکہ چار سے زائد افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب شہر میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو مزید 1500 اضافی نفری فراہم کردی۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کےمطابق کراچی کے تینوں زونز ایسٹ ، ویسٹ اورساؤتھ کو پانچ پانچ سو اضافی نفری فراہم کی گئی ہے