فائل فوٹو
فائل فوٹو

فتنے کی گرفتاری پرعوام نہیں تربیت یافتہ بلوائی نکلے،مریم نواز

لاہور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنے کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے، صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ دی جا رہی تھی۔
ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج سامنے آئی آڈیوز سے ثابت ہو گیا کہ تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے بنایا تھا، وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بھی تحریک انصاف کے ان دہشت گردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ،عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے، یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔