اسلام آباد(امت نیوز)چئیرمیں پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب تک ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے دوران 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں
پشاور میں پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکن مظاہرے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔
ایک جاں بحق نوجوان ابرار کی عمر 24 سال ہے جس کا تعلق دیر کالونی پشاور سے ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹانگوں ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں ۔ ایک کو چہرے پر بھی لگی ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مزید عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے مطابق اب تک 84 زخمیوں کو لایا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی فوری طبی امداد دی جارہی ہے
ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور میں احتجاج کے دوران پتھراؤ اور شیلنگ کے باعث پی ٹی آئی کے 8 کارکنان زخمی اور دو جاں بحق ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ عبدالقدیر اور 35 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔