راولپنڈی (امت نیوز)راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 کارکن نامزد کیے گئے ہیں۔
مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیوگیٹ نمبر ایک پرحملہ کیا،توڑپھوڑکی، ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے، افواج کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
ملزمان نے سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیوبلڈنگ کے شیشے توڑے ۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔