کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے نجی تعلیمی اداروں کی بندش پررجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن نے حکم نامہ جاری کردیا
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکولز کی زبردستی بندش کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ہدایت پر محمکہ تعلیم سندھ نے سرکولر جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید ملاح نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولز کو پابند کیا ہے کہ وہ 11 مئی 2023 اور آئندہ دنوں میں بھی اسکول کھلے رکھیں گے ، انہوں نے وزیر تعلیم سندھ کے احکامات کے سے متعلق کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ اسکولز کو معمول کے مطابق چلانے کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی کو زبردستی بند رکھنے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔تمام سرکاری و نجی اسکولز حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔