کراچی(امت نیوز)انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئینسر نے ٹوئٹ کرکے دہلی پولیس کوبھی حیران کردیا
ملک میں کل سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔اسی دوران پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہے؟ مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے خلاف شکایت درج کروانی ہے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ملے گا۔
یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکی اور سحر شنواری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی؟۔