اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک وکیل کو ایسے گرفتار کیاجارہا ہے،وکلا کو اتنا تقسیم کیا گیا کہ ان کی طاقت تقسیم ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کبھی پٹیشنر کی اس طرح گرفتاری نہیں ہوئی
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سپریم کورٹ عمارت کے اندر و باہر اور پارکنگ کی لائٹس بجھا دی گئی ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری تا حال سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔