کوئٹہ (اُمت نیوز) بلوچستان میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اشرف ناصر سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھائی کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے کوئٹہ میں قاسم سوری کے گھر پر چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی رہنما کی عدم موجودگی پر اُن کے بھائی بلال سوری کو حراست میں لے لیا۔
علاوہ ازیں دکی میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اشرف ناصر سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایس پی دکی صبور آغا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں۔