معظم جاہ انصاری کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی حکومت نے کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین کو عہدے سے ہٹا دیا، وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر صلاح الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے صلاح الدین کی جگہ معظم جاہ انصاری کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کر دیا ہے، نئے کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات تھے۔
اس سے قبل معظم جاہ انصاری آئی خیبرپختونخوا کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا، معظم جاہ کی جگہ گریڈ 21 کے افسر اختر حیات گنڈا پور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا تھا۔
کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے معظم جاہ انصاری کو وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے صوبے میں انتخابات کیلئے تیار ہونے کا بیان دیا تھا۔