خیرپور میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

خیرپور (اُمت نیوز)خیبر پور میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ف) کی جانب سے فاروق اعظم چوک سے خیبرپور پریس کلب تک پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری آرمی کی قربانیاں کی وجہ سے ہے۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری تنصیبات کونقصان پہنچانا تکلیف دہ ہے، ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ل کا دن تکلیف دہ تھا، معیشت کواس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔