ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری

اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دینے کا فیصلہ ملک میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا۔
کابینہ نے سرکاری شعبے میں گندم خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر کرنے کی منظوری بھی دی، گندم خریدنے کا ہدف پنجاب، سندھ، بلوچستان کی نئی فصل کے لیے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گندم خریداری کیلئے 1160 ارب روپے کی ضرورت ہو گی۔