کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن اورجمشید کوارٹرزسے پھندا لگی سمیت 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازارکے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر11 میں گھرسےایک نوجوان کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نےلاش کو ایمبولنس میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ راشد ولد یامین کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق متوفی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ متوفی کئی دنوں سے بیروزگارتھا اوراس کے باعث پریشانی کا شکار تھا، شبہ ہے کہ دلبرداشتہ ہوکر متوفی نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اورواقعے کی مزید جانچ کی جارہی ہے ۔
دریں اثنا جمشید کوارٹرزکےعلاقے گرومندرکے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت روشن گل ولد عزت گل کے نام سے ہوئی ۔ فوری طور پرموت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔