نیو یارک (نیٹ نیوز) ایک امریکی شخص نے باکسنگ گلوو پہن کر 1 منٹ میں 81 ٹینس بالز کیچ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیوڈ رش نامی امریکی شہری اس سے قبل 250 سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ شروع میں سوچتے تھے کہ 74 کیچوں کے ریکارڈ کو توڑنا آسان ہو گا، لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ یہ ریکارڈ دو نہیں بلکہ ایک دستانے سے کیچ کرنے کا ہے۔
رش نے کہا کہ ٹینس بالز کو باکسنگ گلوز میں کیچ کرنا آسان نہیں ہوتا اور اس کے لئے اچھی خاصی ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے باکسنگ گلوز کے حوالے سے تربیت میں وقت گزارا اور پھر ایک دستانے میں دو ٹینس گیندوں کا کیچ کرنا سیکھا۔