اسلام آباد(ا،ت نیوز) عمران خان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد نیب آج سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ عمران خان پر القادر ٹرسٹ زمین کے کیس میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز القادرٹرسٹ کیس میں گرفتارعمران خان کو پولیس لائنزاسلام آباد میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دیدیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خاص معالج ڈاکٹر فیصل کو بلانے کی استدعا کردی اور کہا کہ یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے، ڈرہےمیرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہو۔